مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے شام کی حکومت اور قوم کے لئے ایران کی حمایت جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کو چاہئے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت بند کریں- علی اکبر ولایتی نے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع سے ہی شامی عوام اور بشار اسد کی حکومت کے ساتھ ہے اور ان کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کر رہا ہے اور ہم حتمی کامیابی تک شام کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ہمیں یہ پختہ یقین ہے کہ شام کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا اور اسے سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جانا چاہئے- بیرونی مداخلتیں شام کے بحران کے خاتمے کا حل نہیں ہیں بلکہ اس کے لئے کسی بیرونی مداخلت کے بغیر شامیوں کے درمیان باہمی مذاکرات انجام پانے چاہئیں- ڈاکٹر ولایتی نے اسی طرح المیادین کے نامہ نگار کے ذریعے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران شام سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کرے گا؟ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنے ماضی کے مواقف پر قائم رہتے ہوئے ویانا، پیرس یا جنیوا مذاکرات میں شرکت کرے گا- عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ ہر وہ منصوبہ جو شامی عوام اور حکومت کو قبول نہ ہو ، اسے ہم مسترد کرتے ہیں-
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے شام کی حکومت اور قوم کے لئے ایران کی حمایت جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ملکوں کو چاہئے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت بند کریں۔
News ID 1860017
آپ کا تبصرہ